میں لبنان کو ایرانی قوم اور حکومت کی حمایت کا پیغام پہنچاوں گا، قالیباف

تہران (ارنا) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے عوام اور حکومت کے لیے، رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور حکومت کا پیغام لیکر لبنان آیا ہوں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم لبنانی قوم، حکومت اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی دعوت پر بیروت پہنچنے پر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ وہ اس سفر کے تسلسل میں جنیوا بھی جائیں گے، مگر اس سے پہلے میں نے نبیہ باری کی دعوت پر بیروت آنے کو ترجیح دی تاکہ سب سے پہلے ایرانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی حکام کا یہ پیغام لبنان کے عوام تک پہنچایا جائے کہ ہم ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مزاحمت کیساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں غزہ اور لبنان کے عوام کی مظلومیت کا پیغام پہنچانے اور انہیں یاد دلانے کے لیے IPU (بین الپارلیمانی یونین) کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا جاؤں گا۔

انکا کہنا تھا کہ لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بین الاقوامی سطح پر ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .